0

پی ٹی آئی پردرج کیے گئے مقدمات کے لیے معروف قانون دان چوہدری زاھد آصف ایڈوکیٹ کو پراسیکیوٹر تعینات کردیا گیا

پنڈ دادن خان (بیوروچیف ملک ظہیر اعوان) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے ہنگاموں پردرج کیے گئے مقدمات کے لیے تحصیل پنڈدادنخان سے تعلق رکھنے والے معروف قانون دان چوہدری زاھد آصف ایڈوکیٹ کو پراسیکیوٹر تعینات کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے احتجاج توڑ پھوڑ اورجلاو گھیراؤ کرنے والوں کے خلاف درج مقدمات کی پیر وی کے لیے معروف قانون دان چوہدری زاھد آصف کو پراسیکیوٹر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ان کے ساتھ نذیر سلطان میکن ایڈوکیٹ کو بھی پراسیکیوٹر تعینات کیا گیا ھے چیف کمشنر اسلام آباد نے مقدمات میں سرکار کی پیروی کے لیے دو پبلک پراسیکیوٹرزکی تعیناتی کی منظوری دی ہے اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق نئے پراسیکیوٹرڑ اسلام آباد ہائی کورٹ اور ٹرائلز کورٹس میں کیسز کا دفاع کریں گے پنڈدادنخان سے تعلق رکھنے والے معروف قانون دان چوہدری زاہد آصف شہید طاہر آصف چوہدری ،سابق کونسلر شاید آصف چوہدری اور نعمان آصف چوہدری کے بھائی ہیں