پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان ) آج 10 محرم الحرام 6 جولائی بروز اتوار بفیضان نظر حضرت پیر سید محمد نواز شاہ کرمانی القادری رحمت اللہ علیہ اور حضرت پیر سید شیر علی شاہ رحمت اللہ علیہ سالانہ عرس مبارک نواسہ رسول سیدنا حضرت امام حسین علیہ السلام جامعہ مسجد غوثیہ مہریہ پننوال شریف میں منعقد ہوگا جس کی صدارت حضرت صاحبزادہ پیر سید یاسر عرفات شاہ فرمائیں گے جس کا اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوگا نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم نصیر احمد چشتی ،جناب نذیر احمد چشتی،سید صداقت عباس شاہ اور ماسٹر انور محسن پیش کریں گے تقریب کے تمام تر انتظامات خادمین استانہ عالیہ قادریہ پننوال شریف اور مرکزی انجمن نوجوانان اہل سنت وال شریف کریں گے خصوصی امد پیر سید اشتیاق حسین شاہ ضلع گجرات کی ہوگی خصوصی خطابات مولانا سید صابر حسین شاہ،علامہ عثمان امین چشتی،مولانا مفتی مقبول احمد چشتی اور علامہ فاروق انجم سعیدی کا ہوگا تمام اہل اسلام کو محفل میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے
