پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) ٹوبھہ کی عظیم ،باکمال، ملنسار، خوش اخلاق اور خوبصورت ہستی،ہر دل عزیز شخصیت سابق جنرل کونسلر،سٹیٹ لائف کے افیسر اور صدر انجمن کاظمی ٹوبھہ سید شفقت حسین شاہ کاظمی حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے ان کی وفات کی خبر چند لمحوں میں ہر سو پھیل گئی ٹوبھہ سمیت علاقہ بھر کی فضائیں بھی سوگوار ہو گئیں اپ کی نماز جنازہ ٹوبھہ کے وسیع و عریض افضل سپورٹس سٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ان کی نماز جنازہ حضرت علامہ قاری محمد نوید الحسن چشتی اور اہل تشیع کے خطیب نے الگ الگ پڑھائی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد میں شرکت کی جس میں کرنل سید زاہد حسین شیرازی ،صدر سالٹ رینج میڈیا کلب پنڈ دادن خان چوہدری سلیم باگڑی،صدر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان ( بیورو چیف روزنامہ اوصاف اینڈ اے بی این نیوز چینل ) ڈاکٹر نصیر احمد کھنڈوعہ ،وحید سن شائن،،چوھدری طیب،ڈاکٹر سرفراز عباس،ملک افتاب حسین سروبہ ،سید مظہر کاظمی سید اختر کاظمی،،سابق ناظم ٹوبھہ راجہ عبید اللہ کھوکھر،صدر انجمن تاجران ٹوبھہ حاجی بشیر ڈھڈی ،سید مزمل حسین شاہ،سید زمرد حسین شاہ، نصر اللہ خان بٹ بھی شریک ہوئے وہ سید الفت حسین کاظمی،سید اخلاق شاہ کاظمی ، سید مسرت کاظمی کے بھائی اور سید میثم کاظمی کے والد گرامی تھے مرحوم و مغفور کے ایصال ثواب کی محفل قل شریف 12 محرم الحرام 8 جولائی بروز منگل دن نو بجے جامع مسجد کاظمیہ ٹوبھہ میں ادا کی جائے گی
