0

پروفیسر ڈاکٹر اشرف ضیاء کی مدت ملازمت میں توسیع پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)
پروفیسر ڈاکٹر اشرف ضیاء کی مدت ملازمت میں توسیع پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری دوست احباب عزیز و اقارب سمیت جناح ہیسپتال انتظامیہ کی جانب سے پنجاب حکومت کوخراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق معروف معالج ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ انیستھیزیا جناح ہسپتال لاہور پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف ضیاء مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ساٹھ سال کی عمر میں ریٹائرڈ ہوگئے تھے محکمہ صحت حکومت پنجاب نے پروفیسر اشرف ضیاء کی خدمات ،قابلیت اور شب و روز کی محنتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی مدت ملازمت میں ایک سالہ توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے دوبارہ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ انیستھیزیا جناح ہیسپتال لاہور مقرر کردیا جس پر جناح ہسپتال انتظامیہ سمیت پروفیسر ڈاکٹر اشرف ضیاء کے دوست احباب عزیز و اقارب نے محکمہ صحت حکومت پنجاب کے فیصلے کو نیک شگون قرار دیا ڈاکٹر اشرف ضیاء نے گفتگو میں کہا کہ یہ سب رب العالمین کے کرم والدین ،دوست احباب عزیز واقارب کی دعاؤں کا ثمر ہے ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمات ہی اصل عبادت ہے تادم مرگ عوام سے محبت کا مشن جاری رکھیں گے پروفیسر ڈاکٹر اشرف ضیاء حال ہی میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازے جانے سے قبل بھی کئی ایوارڈز ،اعزازات اور سرٹیفکیٹس حاصل کرچکے ہیں ڈاکٹر اشرف ضیاء کا آبائی علاقہ ضلع جہلم تحصیل پنڈدادنخان کا گاؤں پنڈی سید پور ہے ضلعی عوام انہیں اپنے علاقے کا فخر مانتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں .