پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا ویژن صاف ستھرا پنجاب جبکہ پنڈدادنخان شہر میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اس ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے بجائے شہر میں گندگی پھیلانے لگی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے پاس گریس ٹائم مکمل ہونے کے بعد بھی مشینری اور اوزار دستیاب نہی شہر سے فوٹو سیشن کے بعد جمع ہونے والا کچرا گورنمنٹ گرلز کالج پنڈدادنخان اور سلاٹر ہاؤس کے قریب ڈمپنگ پوائنٹ پر جمع کیا جاتا ہے جس کی بدبو اور تعفن سے کالج میں زیر تعلیم طالبات کو پریشانی کا سامنا ہے ڈمپنگ پوائنٹ پر جمع ہونے والا کچرا ڈمپر میں لوڈ کر کے بغیر ڈھانپے مین بازار شہر سے گزارتے اور سڑکوں پر کچرا گراتے ہوئے کھیوڑہ روڈ پر وزن کروانے کے بعد دوبارہ شہر سے ہوتا ہوا ڈمپنگ پوائنٹ پر واپس لایا جاتا ہے ڈمپروں سے گرنے والے کوڑا کرکٹ سے شہر میں گندگی اور تعفن پھیلنے کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، شہر کی سڑکوں کو دھویا نہیں جاتا نہ ہی گھروں سے ڈور ٹو ڈور کوڑا کرکٹ اکٹھا کیا جاتا ہے گلی محلوں میں صفائی کی حالت ابتر ہو چکی انجمن تاجران پنڈدادنخان کے عہدداران اور شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پنڈدادنخان میں ناقص کارکردگی اور صفائی کی صورتحال پر نوٹس لیں اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کرکے کسی باصلاحیت کمپنی ٹھیکیدار کو صفائی ستھرائی کی زمہ داری سونپی جائے جو جدید مشینری اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے صفائی کے نظام کو بہتر بناتے ہوئے ستھرا پنجاب مہم کو کامیاب بنا سکے
