بنیادی مرکز صحت ٹوبھہ میں ایم بی بی ایس ڈاکٹر کی سہولت ختم ہو گئی

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) بنیادی مرکز صحت ٹوبھہ میں ایم بی بی ایس ڈاکٹر کی سہولت ختم ہو گئی، لیڈی ڈاکٹر نے استعفی دے کر اسلام آباد میں ملازمت اختیار کر لی،سینکٹروں مریض رل گئے سنٹر میں اب دوائی لکھ کر دینے کی سہولت بھی ختم ہو گئی ہے بنیادی مرکز صحت ٹوبھہ کو اپ گریڈ کر کے ٹراما سنٹر کا درجہ دے دیا گیا ہے نئی بلڈنگ بنانے کی تیاری ہو رہی ہے لیکن فی الحال بنیادی مرکز صحت ٹوبھہ ڈسپنروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ بنیادی مرکز صحت کندوال اور سروبہ ڈسپنسری میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کی رہائش بنیادی مرکز صحت ٹوبھہ کے کوارٹرز میں ہی ہے اگران ڈاکٹرز کی تین تین گھنٹے یہاں عارضی ڈیوٹی لگا دی جائے تو عارضی طور پر کام چل سکتا ہے لیکن تحصیل پنڈ دادنخان اور ضلع جہلم کی انتظامیہ نے ابھی تک اس سلسلہ میں سوچا تک نہیں ہے جبکہ گزشتہ پندرہ روز سے سنٹر میں سیٹ خالی پڑی ہے۔