0

پنڈدادنخان غریب عوام کی سہولت کےلئے فری میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے

پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان) دکھی انسانیت کی خدمت صدقہ جاریہ ھے مخیر حضرات غریب اور نادار مریضوں کےلئے آگے بڑھیں مختلف دیہی علاقوں میں غریب عوام کی سہولت کےلئے فری میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کو مزید اپ ڈیٹ کرنے کےلئے فوری اقدامات کئے جا رھے ہیں مریضوں کے لواحقین کے بیٹھنے کےلئے سایہ دار انتظار گاہ اور دیگر مسائل کے حل کےلئے فوری اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ھے ان خیالات کا اظہار چیرمین تحصیل ہیلتھ کونسل تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان اسسٹنٹ کمشنرپنڈدادنخان انور علی کانجو نے تحصیل ہیلتھ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈاکٹر محمد علی ملک ،ایم ایس ڈاکٹر آصف ملک ، ڈاکٹر زاہد تنویر حکیم سید اختر علی شاہ بخاری، ملک محمد اقبال الحمرا، چوہدری محمد ندیم ، چوہدری غلام شبیر مارتھ. عدیل عباس ملک ،محمد انصار احمد نے شرکت کی اس موقع پر حکیم سید اختر علی شاہ بخاری نے کونسل کے اراکین کو میڈیکل کیمپ لگوانے شہر میں پینے کے پانی کے مسائل اور دیگر امورسے آگاہ کیا