پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان )خامس ثانی حضرت صاحبزادہ پیر محمد حسنات الرسول للہی رحمۃ اللہ علیہ کے پہلے سالانہ عرس مبارک کی تقریب خانقاہ شریف پر منعقد ہوئی اس موقع پر مزار مبارک پر قران خوانی کی گئی اور تقریب منعقد ہوئی جس کا اغاز تلاوت قران پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا۔ نعت شریف قاری محمد اکرام نقشبندی للہی نے پیش کیں خصوصی خطابات علامہ فخر الدین رازی نقشبندی اف کوٹ مومن اور حضرت علامہ مولانا طارق محمود منڈی بہاوالدین نے کیے تقریب کا اہتمام صاحبزادہ فاروق حسنات زیدہ مجدہ اور صاحبزادہ حافظ وقار الرسول زیدہ مجدہ نے کیا جب کہ تقریب کی صدارت حضرتِ صاحبزادہ پروفیسر محمد نعیم الرسول للہی نقشبندی مجددی قادری دامت برکاتہم العالیہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ للہ شریف نے کی ، اور تقریب میں خصوصی شرکت صاحبزادہ محمد تکریم الرسول للہی زیدہ مجدہ، صاحبزادہ محمود
الرسول للہی زیدہ شرفہ ، صاحبزادہ محمد بلال الرسول للہی ، صاحبزادہ میاں حنان احمد شرقپوری ،حضرت پیر شجاع الدین رتوی زیدہ فضلہ ،علماء ،قراء ،نعت خوانان اور اہل طریقت و اہل محبت نے کی اس موقع پر صاحبزادہ حافظ وقار الرسول میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپ کے سب سے بڑے پیر اپ کے والدین ہیں ان کی خدمت کریں تو اپ کے سارے مسائل حل ہو جائیں گے کبھی اپ کو کوئی مشکل پیش نہیں ائے گی اس تقریب میں بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز ملک ظہیر اعوان ،علامہ محمد سرفراز مصطفوی ،حاجی غلام شبیر چدھڑ،ملک تیمور ، عثمان چدھڑ ملک تیمورعادل، ملک حسان مصطفی ،ملک ارسلان بابر ،مظفر للہی اورحافظ اطہر عثمان نے بھی شرکت کی
