پنڈدادنخان (بیوروچیف ملک ظہیرا عوان سے ) پنڈدادنخان کے حلقہ پی پی 27 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری نذر حسین گوندل اور حلقہ این اے 61 جہلم سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امید وار پیر سید امیر حمزہ کرمانی نے سپیکر قومی اسمبلی و سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ،چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے بحالی مزدوراں عبدالقادر خان مندوخیل اور انڈسٹری کے وفاقی وزیر سید مرتضی محمود سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر سابق ایم این اے ندیم افضل چن ، مزدور رہنما چوہدری عبدالغفورسابق صدر ایمپلائز یونین غریب وال سیمنٹ فیکٹری سمیت ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے چوہدری عبدالرحمن اور پی ایم ڈی سی سالٹ مائن کھیوڑہ کی لیبر یونین کے رہنما بھی تھے انہوں نے پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کو گزشتہ تین سالوں سے بند ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے تمام مسائل سے آگاہ کیا اور پی ایم ڈی سی سالٹ مائن کھیوڑہ کے لیبر کے مسائل بارے بھی بتایاجس پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سپیکر قومی اسمبلی ،عبدا لقادر خان مندوخیل اور منسٹر سید مرتضی محمود نے لیبر کے تمام مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے رہنما پیر سید امیر حمزہ کرمانی نے کہا کہ ڈنڈوت سیمنٹ کے مزدوروں اور پی ایم ڈی سی کھیوڑہ کے مزدوروں کو ان کے حقوق دلوائیں گے ان کو سارے واجبات بھی ملیں گے اور ان کی ملازمتیں بھی بحال ہوں گی کیوں کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور کے حقوق کی جنگ لڑی ہے پیپلزپارٹی کا منشور ھی مزدوروں کے مسائل حل کراناھے ، تحصیل پنڈدادنخان اور ضلع جہلم کے مزدوروں کے مسائل حل کروانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے مزدور رہنما چوہدری عبدالغفور اور مزدور رہنما چوہدری عبدالرحمن اور دیگر مزدور رہنماؤں نے حلقہ این اے 61 جہلم سے پیپلز پارٹی کے امیدوار پیرسید امیر حمزہ کرمانی اور حلقہ پی پی 27 پنڈدادنخان سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سابق ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تحصیل پنڈدادنخان کے مزدوروں کے حقوق کا علم بلند کیا ہے ہمیں پختہ یقین ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت اور مقامی قیادت ہمارے تمام مسائل حل کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے تحصیل پنڈدادنخان کے تمام مزدوروں کو حقوق دلانا ہماری ترجیحات ھیں
0