0

تحصیل پنڈ دادنخان کے علاقے کلس بیلہ نزد قمر گاؤں میں ایک نوجوان دریائے جہلم میں ڈوب گیا

پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈ دادنخان کے علاقے کلس بیلہ نزد قمر گاؤں میں ایک نوجوان دریائے جہلم میں ڈوب گیا ۔ نوجوان اپنے مال مویشیوں کے ساتھ دریا عبور کر رہا تھا ۔مقامی افراد نے ڈوبے ہوئے نوجوان کی ڈیڈ باڈی کو نکال لیا۔ ریسکیو 1122 نے نوجوان کی ڈیڈ باڈی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان منتقل کر دیا ۔دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جان بحق ہونے والے نوجوان محمد علی نواز ولد نواز کی عمر 16 سال ہے اور تعلق ساہیوال سے ہے۔