0

ریسکیو 1122 پنڈ دادن خان کی زیر نگرانی پنڈدادنخان کے مقام جھگیاں پر دریائے جہلم میں موک ایکسرسائز کا انعقاد

پنڈ دادن خان ( ملک ظہیر اعوان) ریسکیو 1122 پنڈ دادن خان کی زیر نگرانی پنڈدادنخان کے مقام جھگیاں پر دریائے جہلم میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا جس میں
تمام متعلقہ محکموں نے شرکت،کی اسسٹنٹ کمشنر نادیہ پروین کی بطور چیف گیسٹ خصوصی شرکت،
ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کی جانب سے جھگیاں کے مقام پر دریائے جہلم میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موک ایکسرسائز (فرضی مشق) کا انعقاد کیا گیا۔
اس مشق میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں سمیت تمام متعلقہ محکموں نے بھرپور شرکت کی، جن میں لائیو سٹاک، محکمہ صحت، پولیس، میونسپل کمیٹی، سول ڈیفنس اور دیگر ادارے شامل تھے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان محترمہ نادیہ پروین نے بھی خصوصی شرکت کی اور مشق کے مختلف مراحل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام اداروں کے اشتراک اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ
“قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاری اور اداروں کے درمیان رابطہ نہایت ضروری ہے، اور ایسی مشقیں عوامی تحفظ کے لیے ایک اہم قدم ہیں۔”
مشق کے دوران فرضی سیلابی صورتحال میں پھنسے ہوئے افراد اور مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے، ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور ریلیف سرگرمیوں کی مکمل عملی ریہرسل کی گئی۔
مقامی عوام اور معززین نے اس مشق کو سراہتے ہوئے ریسکیو 1122 سمیت تمام اداروں کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا