پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) وڈے نمبردار برادران منڈاھڑ کی وڈی سخاوت نے تحصیل پنڈ دادن خان کی یونین کونسل احمد آباد اور گردو نواح کے علاقوں میں دھوم مچا دی چیئرمین پنجاب ال پاکستان نمبرداران ایسوسی ایشن الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ ، الحاج راجہ غلام مرتضی نمبردار منڈاھڑ اور الحاج راجہ محمد اشرف نمبردار منڈاھڑ نے وڈے نمبردار ہونے کا حق ادا کر دیا انہوں نے ایک ہی دن میں غریبوں ، یتیموں، مسکینوں اور بیواؤں میں 10 لاکھ 50 ہزار روپے نقد رقم اور 168 من گندم مالیتی 4 لاکھ 20 ہزار روپے تقسیم کر دیے یوں نمبردار برادران منڈاھڑ نے تقریبا پونے 15 لاکھ روپے ایک ہی دن میں مستحقین کی جھولی میں ڈال دیے اور دعاؤں کے بڑے خزانے سمیٹے خواتین اور بزرگوں نے بڑی دعاؤں سے نوازا غریبوں یتیموں اور مسکینوں کی اس تقریب کی چیف گیسٹ اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان محترمہ نادیہ پروین تھیں لیکن اچانک سرکاری مصروفیات کے باعث وہ موقع پر نہ پہنچ سکیں تا ہم وہ خود بھی اکثر یتیموں مسکینوں کی مالی امداد کے لیے ہمارے ہی وساطت سے خصوصی تعاون کرتی ہیں جس سے غریبوں کی خیر خواہی کا عنصر سامنے اتا ہے یہ سارا کام ہم نے روزنامہ اوصاف اسلام اباد اور اے بی این نیوز چینل کی وساطت سے سرانجام دیا ہے ان کا ہمارے ساتھ تعاون خصوصی ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار صدر ال پاکستان نمبر داران ایسوسی ایشن تحصیل پنڈ دادن خان و چیئرمین پنجاب نمبر داران الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ نے بیورو چیف اوصاف ملک ظہیرا عوان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں ںے کہا کہ گزشتہ روز ہم نے یونین کونسل احمد اباد کے سب سے بڑے گاؤں ملیار میں ملک محمد یوسف ،یعقوب احسن وڑائچ اور ملک انوار حسین اعوان کی وساطت سے 50 مستحق افراد میں ایک ایک من گندم اور پانچ پانچ ہزار روپے نقد تقسیم کیے جب کہ 15 افراد کو تین تین ہزار روپے نقد دیے ،ایک غریب شخص کی 12 ہزار روپے امداد کی درس اور طلبہ کے لیے 10 ہزار روپے جبکہ مشرقی جنازہ گاہ کی تعمیر کے لیے ایک لاکھ روپے نقد ادا کیے یوں ملیار گاؤں میں 4 لاکھ 42 ہزار روپے نقد اور 50 من گندم تقسیم کی، کوٹلہ سیداں گاؤں میں سابق چیئرمین ملک لیاقت علی کے تعاون سے ایک لاکھ 64 ہزار روپے نقد اور 40 من گندم تقسیم کی ،لنگر گاؤں میں ملک ظہور،رضا خان اور مولوی منیر کے تعاون سے دو لاکھ 15 ہزار روپے نقد اور 48 من گندم تقسیم کی جب کہ اپنے آبائی گاؤں منڈاھڑ میں راجہ غلام عباس نمبردار منڈاھڑ اور راجہ عادل نمبردار منڈاھڑ نے گھر گھر جا کر دو لاکھ 29 ہزار روپے نقد رقم بانٹی اور 31 من گندم تقسیم کی انہوں نے کہا کہ بڑی سخاوت کا یہ سلسلہ تا حال جاری ہے اس سے اگے یہ سلسلہ راجہ ذیشان اکبر نمبردار منڈاھڑ شروع کریں گے
