0

عمران خان کے دور میں بھارت نے 2019 میں کشمیر میں حملہ کیا،بلاول بھٹو

کراچی (اے بی این نیوز) بلاول بھٹو نے کہا ہے پاکستان کا امن کا پیغام عالمی سطح پر پہنچایا۔ استقبال کیلئے جمع ہونے پر عوام کا شکر گزار ہوں۔ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔
بھارت کے خلاف عظیم کامیابی پر فخر ہے۔ پاکستان نے عسکری کے ساتھ سفارتی سطح پر بھی بھارت کو شکست دی ۔ پاکستان سچ کے ساتھ کھڑا تھا اور بھارت جھوٹ کے ساتھ کھڑا تھے۔
پاکستان کیلئے مسئلہ کشمیر بہت اہم رہا ہے۔ وہ وطن واپسی پر کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
پیپلز پارٹی نے ہر دور میں کشمیر کی آواز اُٹھائی ، اُٹھاتی رہے گی۔ بانی پی ٹی آئی کے دور میں بھارت نے 2019 میں کشمیر میں حملہ کیا۔ بانی پی ٹی آئی نے اسمبلی میں کھڑے ہو کر کہا تھا میں کیا کروں۔
صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کے دور میں اینٹ کا جواب پتھر سے دیا ۔ بین الاقوامی میڈیا پر بھی پاکستان بیانیے کی جنگ جیت گیا۔
مزید پڑھیں :اسرائیل ایران جنگ نہ صرف خطےبلکہ یورپ اورایشیاکوبھی متاثرکرسکتی ہے،ترک صدر طیب اردوان

The post عمران خان کے دور میں بھارت نے 2019 میں کشمیر میں حملہ کیا،بلاول بھٹو appeared first on ABN News.