0

طب اسلامی وہ طریقہ علاج ہے جس کا کوئی ثانی نہیں،حکیم محمد احمد سلیمی

پنڈدادنخان ( ملک ظہیرا عوان) طب اسلامی وہ طریقہ علاج ہے جس کا کوئی ثانی نہیں یہ نہ صرف مریض کی استطاعت کے مطابق ہے بلکہ اس سے مریض کو کامل شفا یابی ہوتی ہے شعبہ طب میں جدید طریقے اپنانے کی وجہ سے طب کو انشاءاللہ دوبارہ عروج حاصل ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان طبی کونسل کے صدر حکیم محمد احمد سلیمی نے راولپنڈی طبیہ کالج راولپنڈی کی نئی اور جدید عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ طب کی ترقی کا دارومدار طب کی تعلیم اور اس کو جدید طریقہ تدریس اور دور حاضر کے تقاضوں سے ہم اہنگ کرنے کی ضرورت ہے جس میں طبیہ کالجز کا بہت اہم کردار ہے راولپنڈی طبیہ کالج اس سلسلہ میں اپنا بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے اور وہ طب کے طالب علموں کو جدید طریقہ ہائے تدریس کے ذریعے طب کے اسرار و رموز سکھا رہا ہے اس موقع پر راولپنڈی طبیہ کالج راولپنڈی کے پرنسپل پروفیسر چوہدری حکیم عبدالخالق نے بھی حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے کالج میں طلبا کو کتابی علم کے ساتھ ساتھ پریکٹیکل پر بھی خصوصی توجہ دیتے ہیں اور خاص طور پر حجامہ دوا سازی مطب سازی مختلف قسم کے لیبارٹری ٹیسٹ اور جڑی بوٹیوں کی پہچان کے لیے تفریحی ٹورز رکھے جاتے ہیں تاکہ طالب علموں کی طب کی پیاس بجھ سکے انہوں نے پروفیسر حکیم احمد سلیمی صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے وقت نکال کر یہاں تشریف لائے اس موقع پر ترجمان نیشنل کونسل فار طب پروفیسر حکیم ذوالفقار ذاہد ملک چئیر مین انسپیکشن کمیٹی عبدالواحد شمسی چئیرمین طبی فارما کوپیا کمیٹی حافظ فرید یونس تقریب میں ، چیئرمین نصاب کمیٹی حکیم حافظ فرید یونس چئیر مین انفارمیشن اینڈ پبلیکیشنز حکیم ذوالفقار علی زاہد اور معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر محمد ادریس جمال افضل الرحمن پروفیسر حکیم جمال عبدالرحیم حکیم سید اظہر علی بخاری حکیم سید اسد علی بخاری حکیم سید امتیاز بخاری حکیم ممتاز عطاری حکیم بلال عطاری حکیم سید طلحہ بخاری حکیم سید اعزاز بخاری حکیم ظہیر عباس سمیت تقریب میں شامل حکماء کرام نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس کالج کی نئی عمارت کو ایک احسن اقدام قرار دیا ۔