پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیرا عوان ) تھانہ للہ کے علاقہ پیر کھارا شریف مارکیٹ میں با اثر افراد نے رات کی تاریکی میں میرے بیٹوں کی دکان کو اگ لگا دی جو گزشتہ 10 سالوں سے وہاں پر اپنی روزی روٹی کما رہے تھے یہ لوگ میرے بیٹوں محمد رمضان ، دلاور خان اور شاہ زیب سے ائے روز جھگڑا کرتے تھے اس کے بعد ہماری زندگی بھر کی کمائی کو اگ لگا کر خاک کر دیا جس کی رپورٹ ہم نے تھانہ للہ میں درج کروا دی ہے بیوہ خاتون کا بیٹا دلاور خان فریاد لیے اوصاف افس پہنچ گیا اور حلفآ کہا کہ ہم گزشتہ 10 / 12 سالوں سے پیر کھاراشریف مارکیٹ میں منیاری کی دکان بنا کر اپنے گھر کا نظام چلا رہے تھے وہاں پر ہم نے مکھانے ،بچوں کے کھلونے اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء بوتلیں وغیرہ بھی رکھی ہوئی تھیں ہمیں بالکل کنگال کر کے رکھ دیا گیا یہ لوگ کچھ عرصے سے ہمیں دھمکیاں دے رہے تھے کہ یہاں سے دکان اٹھا کر للہ شریف چلے جاؤ ،ہماری وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ،ائی جی پنجاب ،ار پی او راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسر جہلم سے مطالبہ ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے اور ہمارے نقصان کا ازالہ کیا جائے
