0

پولیو مہم کے تحت رورل ہیلتھ سینٹر دینہ میں پانچ سال سے کم بچوں کو پولیو کے قطرے پلائےگئے

جہلم (جرار حسین میر سے)پولیو مہم کے تحت رورل ہیلتھ سینٹر دینہ میں پانچ سال سے کم بچوں کو پولیو کے قطرے پلائےگئے اس تقریب کی مہمان خصوصی صفاء عابد اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور مہر محمد فیاض سابق ایم پی اے تھے ۔۔جبکہ خصوصی دعوت پر ضلع جہلم کی نامورقانون دان فرحت کمال ضیاء نے بھی شرکت کی ڈاکٹر ارشاد تنیو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر تحصیل دینہ نے انتظامات انتہائی خوبصورتی سے کیے ۔۔سب سے پہلے اے سی دینہ نے نومولود بچوں کو پولیو کے قطرے پلائےانہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پرتمام بچوں کو پولیو کا قطرے پلائے جائیں گے جبکہ تحصیل دینہ کا ٹارگٹ 42834 ہے ڈی ڈی ایچ او تحصیل دینہ ارشاد تینو کے مطابق 230 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں 212 موبائل ٹیمز ہیں ۔14 فکس ٹیمز ہیں ۔۔۔4 ٹرانزٹ ٹیمز ہیں پولیو مہم 21 تا 25 اپریل تک جاری رہیں گی مہر محمد فیاض سابق ایم پی اے نے انتہائی شفقت سے ننھے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق ہر پانچ سال کے بچے کو قطرے پلائی جائیں گے تاکہ کوئی بچہ معذور نہ ہو ان کا کہنا تھا کہ اس سال پنجاب میں کوئی بھی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا تحصیل دینہ کا عملہ دیگر تحصیلوں کی نسبت معیاری انداز سے فرائض سر انجام دے رہا ہے ہم ہمہ وقت رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کو دیکھتے رہتے ہیں ان کی ضروریات پوری کرنا ہمارا فرض ہے نیز ان کی ڈیمانڈ حکومت تک پہنچانا بھی ہمارا فرض ہے چودری فرحت کمال ضیاء سینیئر ایڈووکیٹ نے بھی اپنے دست مبارک سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے یہ پولی مہم اگلے پانچ روز تک کے لیے جاری رہے گی ہر چوک میں ہر بس سٹاپ پر اور یو کے سٹال لگا دیے گئے ہیں تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے