پنڈ دادن خان (بیوروچیف ملک ظہیرا عوان)
پنڈ دادن خان کے علاقہ للہ خوشاب روڈ کی تعمیر عوام اور تاجروں کے لئے وبال جاں بن گئی ایک سائیڈ پر 12فٹ چوڑا سڑک کا گولا تعمیر کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف جگہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک ہر وقت بلاک رہنا معمول بن چکی ہے کام کی رفتار انتہائی سست روی کا شکار ہے ٹھیکیدار نے کندوال تک جگہ جگہ پر روڈ کھدائی کر کے رکھ دیا ہے للہ خوشاب روڈ کا کندوال تک پندرہ کلومیٹر روڈ کی تعمیر کا ٹھیکہ ہوا ہےٹھیکیدار نے جگہ جگہ سے روڈ اکھیڑ کر رکھ دی ہے بارش کے باعث روڈ مکمل طور پر بلاک ہو جاتا ہے اندرون للہ شریف ڈیڑھ کلو میٹر روڈ سیمنٹ بجری سے تیار کیا جا رہا ہے جس میں ٹریفک کے بہاؤ کو مدنظر نہیں رکھا گیا ایک سائیڈ پر بارہ فٹ چوڑا ٹکڑا تعمیر کیا جا رہا ہے دوسری سائیڈ سے ٹریفک کا گزرنا محال ہو چکا ہے دربار پیر کھارا شریف جانے والے زائرین اور سالٹ مائن کھیوڑہ کی سیر کو جانے والے سیاحوں کو سخت مشکلات کا سامنا رہتا ہے گردو غبار نے تاجروں کا سانس لینا بھی محال کر رکھا ہے بروقت پانی کا چھڑکاؤ بھی نہیں کیا جاتا
خانقاہ شریف کے قریب روڈ پانچ فٹ اونچا کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے سارا علاقہ زیریں اور روڈ اونچی ہو گئی ہے روڈ کے پختہ گولے کی چوڑائی 24 فٹ اور سائیڈوں پرچار چار فٹ شنگر ڈالی جائے گی لیکن بڑے پل کے قریب پہنچ کر ٹوٹل سڑک کی چوڑائی 24 فٹ رہ جائے گی جس سے حادثات کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے محکمہ ہائی وے پنڈدادنخان اور جہلم کوئی توجہ نہیں دے رہا
0