0

تحصیل پنڈدادنخان میں جعلی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کی بھرمار

پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان )
تحصیل پنڈدادنخان میں جعلی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کی بھرمار ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں بغیر نمبر پلیٹس ، جعلی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کی بھرمار کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ ڈی ایس پی ٹریفک پولیس جہلم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحصیل پنڈ دادنخان میں غیر نمونہ ، بغیر اور جعلی نمبر پلیٹس پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔