پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
*سیلاب جیسے مشکل حالات میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ پنجاب گورنمٹ کی ہدایات کے مطابق تمام انتظامات کا جائزہ لے رہی ھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم ثانیہ صفی نے سیلاب میں استعمال ہونے والے آلات کا جائزہ لیا۔ پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پنجاب) کی ہدایات پر ریسکیو 1122 سنٹرل اسٹیشن جہلم پر سیلاب میں استعمال ہونے والے آلات اور سامان کی انسپکشن اور ٹیسٹنگ کروائی گئی۔ جس کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم ثانیہ صفی نے کی اور بطور مبصر پی ڈی ایم اے پنجاب ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کوآرڈینیٹر جہلم صبور ثاقب نے شرکت کی۔جبکہ تحصیل ریسکیو اسٹیشن پنڈ دادنخان میں بھی سیلاب میں استعمال ہونے والے آلات کی انسپکشن تحصیل انچاج ریسکیو1122 پنڈ دادنخان نے کی۔ اس کے علاوہ میونسپل کارپوریشن جہلم ، دینہ ، سوہاوہ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ڈسپوزل اسٹیشنز اور آلات کی انسپکشن بھی کی گئی۔
انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 نے سیلاب میں استعمال ہونے والے آلات کے متعلق بریفنگ بھی دی۔جس میں سیلابی صورتحال میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے حوالے سے فلڈ سیکٹرز کی تشکیل،ریسکیوز کی سیلاب زدہ علاقوں میں تعیناتی، ہنگامی حالات میں لوگوں کو انخلاء کے متعلق اقدامات کا بتایا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم نے سیلاب میں استعمال ہونے والے آلات کو تسلی بخش قرار دیا۔ انہوں کہا کہ مشکل حالات میں لوگوں کی مدد کرنا آسان کام نہیں ہے ریسکیو 1122 اور دیگر تمام ادارے مل کر اس کو احسن طریقے سے سر انجام دیں۔ اور اپنی بھرپور تیاری جاری رکھیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔
