0

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تمام ضلعی سٹاف کے لئے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی تربیتی ورکشاپس ریسکیو 1122 کے زیر انتظام منعقد

جہلم (جرار حسین میر سے )سیکرٹری لٹریسی سید حیدر اقبال کی خصوصی ہدایات پر پنجاب بھر میں لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تمام ضلعی سٹاف کے لئے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی تربیتی ورکشاپس ریسکیو 1122 کے زیر انتظام منعقد کی جا رہی ہیں۔ پنجاب بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے سٹاف کی تین روزہ ابتدائی طبی امداد کی ورکشاپ انجنئیر سعید احمد ڈسٹرکٹ آفیسر ایمرجنسی اور میمونہ انجم ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی کے زیر انتظام کروائی گئی۔
سیشن میں تمام سٹاف کو بنیادی کورسز برائے زندگی بچاؤ اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تربیت دی گئی۔ اس تربیتی ورکشاپ کا انعقاد سات اپریل تا نو اپریل ضلع کونسل ھال جہلم میں کیا گیا ۔ تربیتی ورکشاپ کے اغراض ومقاصد میں اولین ترجیح اساتذہ اور طلباء تک ابتدائی طبی امداد کی معلومات کی فراہمی اور بینادی مہارتوں کو سکھانا ہے۔ ورکشاپ کے اختتام پر ضلع کونسل ھال میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا ۔
تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر جہلم شمس الرحمن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ 1122 کا ادارہ عوام الناس میں بھلائی اور آسانیاں پیدا کرنے میں اپنی مثال آپ ہے اور ایک انسان کی جان بچانا گویا پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے ۔جملہ افراد میں فرحت کمال ضیا ایڈوکیٹ چئیرمن نور ویلفیئر سوسائٹی ،سید حسن زیدی ، محمد رضوان وڑائچ سیکرٹری جم خانہ کلب جہلم ، مومنہ مہرو گوندل اور ریسکیو سٹاف نے بھی شرکت کی ۔ تربیتی ورکشاپ کامیابی سے مکمل کرنے پر لٹریسی سٹاف میں ریسکیو 1122 کی جانب سے باقاعدہ سرٹیفکیٹ بھی جاری کئے گئے ۔