0

تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب بغیر جیتے ایوان میں آئے، علی محمد خان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پی ٹی آئی کے راہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت میں موجود لوگوں کو بغیر مینڈیٹ کے عوام پر مسلط کیا گیا۔ جب لوگوں کی آواز دبائی جائے اور انصا ف نہ ملے تو احتجا ج کرتے ہیں۔
وہ وقت دور نہیں جب عوام کا اعتماد پارلیمنٹ سے اٹھ جائے گا۔ حکومت کی خراب کارکردگی میں تمام سٹیک ہولڈر کا قصور ہے۔ جس کے ساتھ وزیراعظم بنانے کا وعدہ کیا گیا وہ باہر گھوم رہے ہیں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
ماضی میں جو بھی وزیراعظم بنا وہ اپنی سیٹ جیت کرلایا ۔ تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب بغیر جیتے ایوان میں آئے۔ آئین میں ترامیم کیلئے ارکان پارلیمنٹ کو اٹھا کر توہین کی گئی ۔
دریا سندھ سے نہریں نکالنے کا مسئلہ پاکستان تحریک انصاف نے اٹھایا ۔
ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اس کی فکر کسی کو نہیں ہونی چاہیے۔ جو لوگ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں وہ کبھی کمپرومائز نہیں ہوئے۔
ایڈیشنل سکیرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن کے پی زاہد خان نے کہا کہ ملک مشکلات سے نکالنا ہے اس کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔ جہاں تک میں سمجھتا ہوں نوازشریف اپنے نظریے پر کھڑے ہیں۔
10سال پہلے سیاست چھوڑ چکا تھا ،سیاست کاروبار بن چکا ہے۔ نوازشریف سے متاثر ہوا اس لیے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔ 2008سے 2013تک کسی نے فارم 45کا نام تک نہیں سنا تھا۔
2018کے الیکشن کے بعد اسٹیبلشمنٹ کی براہ راست مداخلت بڑھی۔

مزید پڑھیں :جے آئی ٹی ، منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے25افراد کل پھرطلب

The post تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب بغیر جیتے ایوان میں آئے، علی محمد خان appeared first on ABN News.