راولپنڈی ( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی کا گرینڈ اپوزیشن الائنس کو مضبوط کرنے کا فیصلہ۔ پی ٹی آئی کا جماعت اسلامی کے ساتھ بھی رابطہ ،ذرائع کے مطابق رواں ہفتے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی ملاقات ہو گی ۔
ملاقات میں جماعت اسلامی کو اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دی جائے گی۔ ملاقات میں جماعت اسلامی کو تحریک تحفظ آئین میں شمولیت اور احتجاجی تحریک کی دعوت بھی دی جائے گی۔
تحریک تحفظ آئین نے ماہ رمضان میں کی ملاقاتیں مکمل کرنے کا ٹاسک مقرر کیا ۔ عید سے پہلے تحریک تحفظ آئین اپنی اتحادی جماعتوں اور احتجاجی تحریک کا اعلان بھی کرے گی۔
The post پی ٹی آئی کا گرینڈ اپوزیشن الائنس کو مضبوط کرنے کا فیصلہ appeared first on ABN News.