0

صحافت کی بے توقیری ہرگز ہرگز برداشت نہیں،جہلم پریس کلب

جہلم(سید ناصر حسین شاہ +عمیراحمدراجہ)جہلم صحافت کی بے توقیری ہرگز ہرگز برداشت نہیں، ذمہ دار صحافیوں کا فرض ہے کہ وہ صحافت کی آڑ میں چھپی کالی بھیڑوں کا محاسبہ کریں اور مل جل کر ان کا راستہ روکیں تا کہ صحافت کی حرمت کو بچایا جا سکے، ان خیالات کا اظہار جہلم پریس کلب کے صدر محمد شہبازبٹ، صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود نے سرائے عالمگیر الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ھے، لہذا صحافیوں کا فرض ہے کہ وہ اپنے قلم اور کیمرے کے زریعے عوامی مسائل اجاگر کرتے ہوئے معاشرتی نا انصافیوں کے خلاف جہاد کریں تا کہ مظلوم کی داد رسی اور ظالم کا راستہ روکا جاسکے، انشاء اللہ جہلم پر یس کلب اس سلسلے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتا رہے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ جہلم پریس کلب شہریوں کی آواز بن چکا ھے اور ضلع جہلم کے غیور، نڈر، فرض شناس صحافی ہر فورم پر شہریوں کے مسائل کو اجاگر کرتے رہیں گے۔اس موقع پر سابق جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا عامر کیانی، سیکرٹری اطلاعات جہلم پریس کلب سید ناصر حسین شاہ، آفس سیکرٹری عبدالغفارآذاد، چوہدری دانیال عابد، چوہدری تصور حسین، اسماعیل افتخار، نجف شہزاد، مرزا جویر اقبال، مرزاقدیر بیگ، چوہدری مہربان حسین، وسیم تبریز، فضل خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔