دینہ(سہیل انجم قریشی سے)جہلم جادہ جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل اور ٹرک کے درمیان حادثہ۔ موٹر سائیکل پر دونوں میاں بیوی سوار تھے۔ حادثے کے نتیجے میں شوہر موقع پر جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہو گئی ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمی خاتون اور ڈیڈ باڈی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا جاں بحق ہونے والے شخص کا نام عدیل غفور ولد محمد غفور جبکہ زخمی خاتون کا نام ارم شہزادی زوجہ عدیل غفور ہےاور تعلق کھاریاں سے ہے۔
