0

پنڈدادن خان کے تھانہ للہ کے علاقہ بھیلووال سے لا پتہ ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد

پنڈدادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) پنڈدادن خان کے تھانہ للہ کے علاقہ بھیلووال سے لا پتہ ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد، نجم الحسن راجپوت ساکن بھیلوال چند روز قبل گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا جس کی رپورٹ تھانہ للہ میں درج کروائی گئی تھی کئی دن گزرنے کے بعد اج اس کی لاش گول پور ریلوے اسٹیشن کے قریب سے برامد ہوئی ہے جس کو پولیس تھا نہ للہ نے قبضہ میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان منتقل کیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی نوجوان کا والد پہلے ہی وفات پا چکا ہے یہ اٹھ بہنوں کا بھائی تھا ایک چھوٹا بھائی بھی ہے نوجوان محنت مزدوری کر کے گھر کے اخراجات چلا رہا تھا علاقہ میں یہ بات بھی گردش کر رہی ہے کہ موبائل فون پر کوئی لڑکا لڑکی بن کر اس سے پیسے لوٹتا رہا ہے اس کے بعد وہ اچانک گھر سے غائب ہو گیا اور تقریبا دو ہفتے بعد اس کی لاش برامد ہو گئی ہے