پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
پنڈ دادن خان للہ انٹرچینج ڈیول کیرج وے زیر تعمیر منصوبہ فنڈز کی عدم ادائیگی کی بھینٹ چڑھ گیا حکومتی نمائندوں کے جھوٹے وعدوں سے عوام عاجز ا چکے ہیں حلقہ کے عوام کسی سیاسی نمائندے کی بات پر یقین کرنے کو تیار ہی نہیں ضلع جہلم کے بااثر نمائندوں نے پانچ جنوری 2025 کو کام دوبارہ شروع کرانے کا وعدہ کیا تھا لیکن ایک بار پھر وعدہ وفا نہ ہو سکا
2022 میں موٹروے للہ انٹرچینج سے دینہ جی ٹی روڈ جہلم تک 128 کلومیٹر روڈ تعمیر کرنے کے لیے 13 ارب روپے منظور ہوئے تھے لیکن تین سالوں میں مکمل ہونے والا منصوبہ سیاست کی نظر ہو گیا اور تین سالوں میں صرف 20 کلومیٹر روڈ مکمل ہو سکی اکھیڑی گئی روڈ کی وجہ سے عوام اور ٹرانسپورٹر شدید مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں حلقہ این اے 61 جہلم اور حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان کے لوگ ذہنی مریض بن چکے ہیں کاروبار مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں پوری روڈ گڑھوں میں تبدیل ہو چکی ہے عوام بے یار و مددگار ہو گئے ہیں ٹرانسپورٹرز کے لیے اب گاڑیاں چلانا نہایت مشکل ہوتا جا رہا ہے
