0

للہ جہلم ڈیول کیرج وے پر کام شروع نہ ہونے کی وجہ لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا

پنڈدادنخان ( ملک ظہیراعوان)
للہ جہلم ڈیول کیرج وے پر کام شروع نہ ہونے کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ زیرِ تعمیر جلالپور کنال کی طرف بنائے گئے راستے پر گزرنے پر مجبور جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ للہ جہلم دو رویہ سڑک کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں سفری سہولیات کے حوالے سے شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔جلالپور شریف تا مصری موڑ تک سڑک انتہائی خراب ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز حضرات اپنی ٹرانسپورٹ کا رخ جلالپور کنال کی طرف بنائے گئے راستے پر کر لیتے ہیں ۔ بعض اوقات نہر کی انتظامیہ بھی راستے کو بند کر دیتے ہیں جس سے سفر کرنے والوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ للہ جہلم دو رویہ سڑک کی تعمیر کے حوالے سے حکمرانوں کی جانب سے کیے گئے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ للہ ڈیول کیرج وے کے فنڈز دسمبر میں جاری ہوئے تھے اور کام کا آغاز 5 جنوری کو دوبارہ شروع ہونا تھا لیکن 5 جنوری کو دوبارہ کام شروع نہ ہو سکا زرائع کے مطابق سڑک کی تعمیر کا کام ماہ جنوری کے آخر میں شروع ہو گا ۔