0

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے تحصیل پنڈدادنخان کے ریسکیو 1122اسٹیشن کا دورہ کیا

پنڈدادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز)کی ہدایات کےمطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے تحصیل پنڈدادنخان کے ریسکیو 1122اسٹیشن کا دورہ کیا۔اس موقع پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر پنڈدادن خان اعجاز احمد نے انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا استقبال کیا، ریسکیو اہلکاروں کے چاق وچوپند دستے نے سلامی پیش کی۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے سٹاف سے ملاقات کی. ریسکیو سٹاف کا “ٹرن آوٹ” اورڈسپلن چیک کیا اوران کی خدمات اور کام کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔ اس موقعہ پر انہوں نے ریسکیو ایمبولینس، فائر وہیکل اور ایمرجنسی آلات کا معائنہ بھی کیا۔ ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر پنڈدادن اعجاز احمد نے ریسکیو کی کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ دی۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی سب سے بڑی نیکی اور اجر عظیم ہے۔ ریسکیو اہلکار دلجمعی کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کریں اور جوش و جذبہ کے ساتھ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت اپنی تیاری کو مکمل رکھیں۔ دورہ کے دوران انجینئر سعید احمد نے ریسکیو کی کارکردگی کو سراہااور تسلی بخش قرار دیا۔