جہلم میں‌ برائلرمرغی کاگوشت 190 روپے فی 7 سو 50 گرام فروخت ہونے لگا

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کے بعد مرغی کاگوشت 190 روپے فی 7 سو 50 گرام فروخت ہونے لگا، مرغی کا گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں نے عید الضحیٰ کے قریب آتے ہی مرغی کے گوشت کے نرخوں میں اضافہ کردیا، ایک اندازے کے مطابق اگر انتظامیہ نے مرغی کاگوشت فروخت کرنے والے دکانداروں پر چیک اینڈ بیلنس کا قانون لاگو نہ کیا تومرغی کا گوشت ایک بار پھر بلندیوں پرپہنچنے کا اندیشہ ہے، تفصیلات کے مطابق شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برائلر مرغی کا گوشت190 روپے فی کلو کے حساب سے نرخ مقرر کئے گئے ہیں جبکہ مرغی کا گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں نے من مرضی کے نرخ مقرر کرکے 1 کلو گوشت کی بجائے 7 سو50 گرام گوشت فروخت کرنا شروع کر رکھا ہے جو کہ شہریوں کے ساتھ سخت ناانصافی ہے، صارفین نے ڈپٹی کمشنر، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے مطالبہ کیاہے کہ شہر سمیت ضلع بھر میں مرغی کا گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں کو حکومت کے مقررہ کردہ نرخوں کے مطابق صاف گوشت جس کا وزن 1 کلو ہو فروخت کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہری مرغی کا گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں کی لوٹ مار سے محفوظ رہ سکیں۔