0

جہلم سے سابق امیدوار برائے نیشنل اسمبلی و کوارڈینیٹر پی ٹی ائی یوتھ ونگ ضلع جہلم سید ابرار حسین شاہ آف طور کی ضمانت منظور ہو گئی

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) حلقہ این اے 61 جہلم سے سابق امیدوار برائے نیشنل اسمبلی و کوارڈینیٹر پی ٹی ائی یوتھ ونگ ضلع جہلم سید ابرار حسین شاہ آف طور کی ضمانت منظور ہو گئی پشاور ہائی کورٹ نے انہیں 22 جنوری 2025 تک گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کردیا ان کے ساتھ پی ٹی ائی رہنما روف حسن ،خدیجہ شاہ ،نعیم پنجوتھہ ایڈوکیٹ و دیگر کی ضمانت بھی منظور ہو گئی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس وقار احمد اور جسٹس اعجاز خان صابی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی عدالت نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے ممبران کو 22 جنوری تک حفاظتی ضمانت دی عدالت نے حکام سے مقدمات کی رپورٹ طلب کر لی یاد رہے کہ ان رہنماؤں کے خلاف اسلام اباد کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں جو 26 نومبر کو اسلام اباد میں ہونے والے پی ٹی ائی کے احتجاج سے متعلق ہیں