جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، امپورٹڈ حکومت نے فسطائیت بڑھاتے ہوئے اسد عمر، فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی کے درجنوں رہنماؤں اور سینکڑوں کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کررکھاہے جبکہ گرفتاری کی آڑ میں پولیس پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں میں داخل ہو کر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز رویہ اپنا رہی ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین نے گزشتہ روز القادر یونیورسٹی کے باہر عمران خان کی گرفتاری پر شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائد کی بے بنیاد، مقدمے میں گرفتاری کے خلاف پرامن احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں اور جب تک عمران خان کو رہا نہیں کیا جاتا پرامن احتجاج جاری رکھیں گے، چوہدری فراز حسین نے کہا کہ مقدمات ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، نہ ہی ہمیں آئینی و قانونی حق کے لئے پرامن احتجاج سے روکا جا سکتا ہے، سابق وزیراعظم عمران خان کو فاشٹ سرکارنے گرفتار کرکے اپنے اقتدار سے رخصتی کی بنیاد رکھی ہے، بہت جلد مسلط کردہ سرکاراپنے منطقی انجام دے دوچارہوگی۔ اس موقع پر کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
0