0

حاجی خالد پرویز کرڑ کے والد محترم مرحوم صوبے دار محمد افضل کرڑ اور والدہ محترمہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے سالانہ محفل حمد و نعت کا انعقاد

پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان) افضل سپورٹس سٹیڈیم ٹوبھہ میں حاجی خالد پرویز کرڑ کے والد محترم مرحوم صوبے دار محمد افضل کرڑ اور والدہ محترمہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے سالانہ محفل حمد و نعت کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ للہ شریف حضرت صاحبزادہ پروفیسر محمد نعیم الرسول دامت برکاتم العالیہ نے فرمائی تقریب کے چیف گیسٹ فرحان خالد تھے جبکہ تقریب میں خصوصی شرکت برگیڈیئر سید مختار حسین شاہ کاظمی،کرنل سید زاہد حسین شیرازی،بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز پنڈ دادن خان ملک ظہیراعوان، چوھدری ذوالفقار احمد للہ ، علامہ محمد سرفراز مصطفوی، ملک امیر مختار ،حافظ اطہر عثمان ،چوہدری نذر حسین رانجھا،امجد اقبال جی او للہ ،راجہ ظفر اقبال ،حاجی غلام شبیر چدھڑ ،حمید للہی و دیگر نے کی محفل میں پانچ خوش نصیبوں کو عمرے کے ٹکٹ بمعہ فل پیکج دیے گئے محفل پاک میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جن کے لیے لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا ثنا خوان محمد تحسین شاہین سمیت درجنوں مقامی ثنا خوانوں نے اپنے اپنے انداز میں آقا علیہ السلام کے حضور ہدیہ نعت پیش کیا جبکہ مہمان ثناء خوانوں قاری محمد اکرام نقشبندی ،ماجد حسنین قادری سمندری،محمد اظہر فریدی برادران ساہیوال ،محمد ذیشان علی قادری منڈا ھڑ اور قاری مظفر للہی نے خوبصورت انداز میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے فضائیں درود و سلام سے گونجتی رہیں عاشقان رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم پورا دن پنڈال میں موجود رہے محفل تقریبا سات گھنٹے جاری رہی تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ محمد حذیفہ نصر اور علامہ قاری محمد سلیمان رضوی سرگودہا کو حاصل ہوئی محفل کے تمام تر انتظامات حضرت علامہ قاری نوید الحسن چشتی اور خدمت خلق تنظیم ٹوبھہ کے کارکنوں نے کیے اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض حضرت علامہ غلام عباس انقلابی نے سر انجام دیے خصوصی خطاب حضرت علامہ فیاض بشیر قادری فاضل منہاج القران یونیورسٹی لاہور نے کیا عمرہ شریف کی سعادت حاصل کرنے والےخوش نصیبوں کی قرعہ اندازی حاجی خالد پرویز،محمد طارق،ماسٹر جاوید اقبال،محمد عارف اور محمد سعید نے کی جب کہ تمام خوش نصیبوں کے نام صاحبزادہ پروفیسر محمد نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ اور چوھدری ذوالفقار احمد للہ نے اناؤنس کیے اور حاجی خالد پرویز کے والد مرحوم اور والدہ کے درجات میں بلندی کے لیے خصوصی دعا فرمائی