0

ہماری پاکستانی سٹاک ایکسچینج اتنی اوپر چلی گئی ہے کہ آسمان کو چھو رہی ہے پھر بھی روز مرہ کی کھانے پینے والی اشیاء غریب عوام کی پہنچ سے دور ،سید حسن رضا کاظمی

پنڈدادنخان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈدادنخان ویلفیئر سوسائٹی اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری سید حسن رضا کاظمی نے کہا ہے کہ ماشاءاللہ ہماری پاکستانی سٹاک ایکسچینج اتنی اوپر چلی گئی ہے کہ آسمان کو چھو رہی ہے پھر بھی روز مرہ کی کھانے پینے والی اشیاء غریب عوام کی پہنچ سے دور ہیں۔ ہماری حکومت اور وزیر خزانہ کے اعلان کے مطابق سٹیٹ بینک کے اعشاریٸے اور سٹاک ایکسچینج کے خزانے اوپر جانے سے مہنگاٸی میں کمی ہوٸی ہے تو پلیز میں حکومت وقت سے گذارش کرتا ہوں کہ وہ سستی مارکیٹ کی اطلاع ہمیں بھی کر دے تا کہ ہم بھی وہاں سے شاپنگ کر لیا کریں کیونکہ ہمارے تو کسی بھی شہر کی مارکیٹ میں نہ سبزیاں سستی ہوٸی ہیں نہ فروٹ۔ نہ دالیں سستی ہوٸی ہیں نہ گوشت۔ نہ انڈے سستے ہوٸے ہیں نہ ٹماٹر۔ نہ پیاز سستے ہوۓ ہیں نہ آلو۔ نہ گیس کا بل کم ہوا ہے نہ بجلی کا۔ نہ بیروزگاری میں کمی ہوٸی ہے نہ غربت میں۔ نہ سرکاری افسران کی مراعات ختم ہوٸی ہیں نہ IPP کے معاہدے ختم ہوٸے ہیں وغیرہ وغیرہ تو پھر حکومت جو اپنی قوم کو بنیادی حقوق مہیا کرنے اور ان کا خیال رکھنے کی ذمہ دار ہے وہ اپنی ہی قوم کو مہنگائی کی وجہ سے فاقوں کے ذریعے مرنے پر مجبور نہ کرے کیونکہ روز محشر ان کا بھی حساب ہوگا۔ حکمران تو عوام کے خادم ہوتے ہیں پھر بھی اپنی ہی عوام کا استحصال کر رہے ہیں۔ عوامی حکومت اپنی عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھے گی تو کیا ہمارے دشمن ممالک ہمارا خیال رکھیں گے روز مرہ کی خورد و نوش کی اشیاء سستی کی جائیں اور مثبت اعشاریوں کا اثر عوام تک پہنچایا جاٸے۔