جہلم(جرارحسین میر سے ) امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کی آج کراچی،حیدر آباد اور سکھر کے ایک ہفتہ دورہ پر اسلام آباد ائیر پورٹ سے کراچی کے لیے روانگی
حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کراچی ائیر پورٹ سے سلسلہ عالیہ کے مرکز دارالعرفان ماڈل کالونی تشریف لے جائیں گے جہاں انفرادی ملاقاتوں کے علاوہ بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنسز سے خطاب فرمائیں گے اور سیاسی و سماجی شخصیات جن میں خصوصی طور پر گورنر سند ھ کامران خان ٹیسوری اور فاروق ستار سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
22 دسمبر کو کراچی میں اسٹار کریسنٹ بینکویٹ جناح ایونیو ماڈل کالونی دن 01:00 بجے خطاب ہوگا۔24 دسمبر کو دن 02:00 بجے حیدرآباد میں نشست ہوگی۔اور 25 دسمبر کو پام ویلی ھال سکھر میں خطاب ہوگا۔
0