0

موٹروے پر للہ انٹرچینج کے قریب اگ لگنے سے بس جل کر ڈھانچہ بن گئی

پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)پنڈ دادن خان کے علاقہ میں لاہور اسلام اباد موٹروے ایم ٹو پر للہ انٹرچینج اور سروس ایریا پیر کھارا شریف کے درمیان چلتی گاڑی میں اچانک اگ بھڑک اٹھی اگ گاڑی کی وائرنگ شارٹ ہونے کی وجہ سے لگی تمام مسافر اور عملہ باحفاظت گاڑی سے باہر اگئے کائنات کمپنی کی مسافر بس فیصل اباد سے راولپنڈی جا رہی تھی جس میں 36 مسافر سوار تھے موٹروے کا فائر برگیڈ پہنچنے تک مسافر بس مکمل طور پر جل چکی تھی اور صرف لوہے کا ڈھانچہ موجود تھا۔