0

حضرت صاحبزادہ محمد علیم الرسول عارف زیدہ مجدہ استانہ عالیہ للہ شریف کی سرپرستی میں قافلہ عمرہ شریف کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ

پنڈدادنخان ( ملک ظہیراعوان) حضرت صاحبزادہ محمد علیم الرسول عارف زیدہ مجدہ استانہ عالیہ للہ شریف کی سرپرستی میں قافلہ عمرہ شریف کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گیا جس کا اہتمام نیو ایئر ویز اینڈ ٹریولز کے انچارج قاری اکرام للہی نقشبندی نے کیا وہ اسلام اباد سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوئے ان کے قافلے میں صاحبزادہ حسام الرسول، میاں محمد ظفر الحق ہنجراء ،چوہدری محمد نعیم منڈی بہاؤالدین اور دیگر فیملیاں شامل ہیں قافلہ 19 دن مدینہ منورہ اور مکہ معظمہ میں قیام کرے گا گزشتہ روز انہیں خانقاہ استانہ عالیہ للہ شریف سے ملک ظہیر اعوان، قاری محمد اکرام نقشبندی،علامہ محمد سرفراز مصطفوی،قاری محمد احسان للہی ،محمد مظفر للہی ، لالہ فاروق ،عبدالمجید جندران،محمد طاہر بھلہ سمیت جامعہ مقبولیہ مطلوبیہ کے طلباء، اساتذہ اور دیگر عقیدت مندوں نے الوداع کیا اس موقع پر صاحبزادہ محمد علیم الرسول عارف اور دیگر افراد نے حضرت صاحبزادہ الحاج الحافظ پیر محمد مطلوب الرسول رحمتہ اللہ علیہ کے مزار مبارک پر حاضری دی