0

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کا ممبر قومی اسمبلی فرخ الطاف کے ہمراہ جلالپور کندوال نہر کا دورہ

پنڈ دادن خان(بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کا ممبر قومی اسمبلی فرخ الطاف کے ہمراہ جلالپور کندوال نہر کا دورہ ، تعمیراتی کمپنی کے افسران کی بریفنگ ، تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم محمد میثم عباس نے ممبر قومی اسمبلی فرخ الطاف کے ہمراہ جلالپور کندوال نہر پر کام کا جائزہ لینے کے لیے پراجیکٹ کا دورہ کیا اس موقع پر سماجی اور سرکاری افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈی سی جہلم اور ممبر قومی اسمبلی نے نہر کے کام پر اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف مقامات پر زیر تعمیر کھالوں کو چیک کیا اس موقع پر تعمیراتی کمپنی کے افسران نے نے ڈی سی جہلم اور ممبر قومی اسمبلی کو تفصیلی بریفنگ دی اور نہر کے پراجیکٹ کی تکمیل بارے آگاہ کیا ۔ ڈی سی جہلم میثم عباس نے کہا کہ یہ نہر لاکھوں ایکڑ زمین زرخیز کرنے کے لیے بنیادی پراجیکٹ ہے جس سے زراعت کو فروغ اور کسانوں کو روزگار ملے گا اس پراجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل کے لیے دن رات کام ضروری ہے ۔ممبر قومی اسمبلی فرخ الطاف نے کہا کہ یہ پراجیکٹ صدیوں سے اہل علاقہ کی اہم ضرورت اور مطالبہ رہا ہے اس کی تکمیل سے ضلع جہلم اور خاص طور پر تحصیل پی ڈی خان کی تقدیر بدل جائے گی ۔ ڈی سی جہلم نے اس موقع پر نہر کنارے پودا بھی لگایا ۔