0

گورنمنٹ ہائی سکول پنڈ دادن خان کے قابل فخر طالب علم ارتضیٰ حسن نے ضلع جہلم سطح پر منعقدہ STEM مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی

پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )گورنمنٹ ہائی سکول پنڈ دادن خان کے قابل فخر طالب علم ارتضیٰ حسن نے ضلع جہلم سطح پر منعقدہ STEM مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ یہ کامیابی نہ صرف ان کی محنت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ ان کے اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور سکول کے تعلیمی معیار کی عکاس بھی ہے۔
سی ای او ایجوکیشن جہلم کی جانب سے ارتضیٰ حسن کو کیش انعام اور تعریفی سند سے نوازا گیا، جو ان کے اعتماد اور عزم کو مزید تقویت بخشے گی۔
ہم اس کامیابی پر سکول کے ہیڈ ماسٹر، اساتذہ کرام اور تمام طلبہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ یہ سکول مزید کامیابیاں حاصل کرتا رہے اور ہمارے طلبہ قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنے علاقے کا نام روشن کریں۔
“محنت، لگن اور رہنمائی، کامیابی کی ضمانت ہیں!”