0

گیارواں سالانہ اعلی حضرت خواجہ غلام نبی للہی نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ تین روزہ فری ائی کیمپ

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) سجادہ نشین استانہ عالیہ للہ شریف حضرت صاحبزادہ پروفیسر محمد نعیم الرسول للہی دامت برکاتہم العالیہ کی زیر سرپرستی خانقاہ للہ شریف پر گیارواں سالانہ اعلی حضرت خواجہ غلام نبی للہی نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ تین روزہ فری ائی کیمپ لگایا گیا علاقہ کے لیے اس بہترین سہولت کا اغاز خامس حضرت صاحبزادہ الحاج الحافظ پیر محمد مطلوب الرسول رحمتہ اللہ علیہ نے کیا اپ کی سنت پر عمل درامد کرتے ہوئے اپ کے صاحبزادوں حضرت صاحبزادہ پروفیسر محمد نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ ، صاحبزادہ محمد تکریم الرسول زیدہ مجدہ اور اپ کے پوتوں صاحبزادہ محمد علیم الرسول عارف زیدہ مجدہ اور صاحبزادہ احتشام الرسول زیدہ مجدہ مکمل انتظامات کے ساتھ تین روزہ فری ائی کیمپ کا باقاعدگی سے انتظامات کر رہے ہیں اس فری ائی کیمپ میں کپٹن ڈاکٹر محمد خالد ڈوگر فارمرایم ایس اینڈ ائی سپیشلسٹ واپڈا ہسپتال فیصل اباد،ڈاکٹر عبدالغفار،غلام عباس اور محمد عمران سرانجام دے رہے ہیں قاری محمد احسان اور ان کی ٹیم نے مریضوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے اس کیمپ میں 700 سے زائد خواتین و حضرات نے فری چیک اپ کرایا اور 65 مریضوں کے مفت کامیاب اپریشن کیے گئے تیسرے روز کیمپ کے اختتام پر خانقاہ شریف پر اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صاحبزادہ پروفیسر نعیم الرسول،صاحبزادہ تکریم الرسول ،صاحبزادہ علیم الرسول عارف،مظہر چغتائی،حافظ اطہر عثمان اور بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان نے مریضوں کو مفت عینکیں اور ادویات دیں مریضوں کے لیے لنگر اور رہائش کا انتظام بھی کیا گیا صاحبزادگان نے ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف میں تحائف بھی تقسیم کیے قاری محمد احسان للہی، قاری محمد اکرام نقشبندی للہی،محمد حمید للہی ،محمد انوار للہی ،حافظ انوار اور دیگر نے خصوصی خدمات سرانجام دیں اس موقع پر سجادہ نشین نے کیمپ میں حصہ لینے والے تمام افراد اور مریضوں کے لیے خصوصی دعا فرمائی للہ شریف کی معروف سماجی شخصیت اوورسیز پاکستانی مظہر چغتائی نے 10 ،11 اور 12 فروری 2025 کو مریضوں کی انکھوں کے ٹانکے کھلوانے کے لیے جسوال جانے کے لیے تین گاڑیوں کا اعلان کیا تینوں دن ایک ایک گاڑی جائے گی ان تین تاریخوں میں جسوال میں فری ائی کیمپ لگے گا