0

سول ڈیفنس کی کاروائی غیر قانونی پٹرول ایجنسی چلانے والے محمد حفیظ بٹ اور اسد بٹ کے مقدمہ درج ایجنسی سیل

جہلم (سہیل انجم قریشی +جرار حسین میر سے )سول ڈیفنس کی کاروائی غیر قانونی پٹرول ایجنسی چلانے والے محمد حفیظ بٹ اور اسد بٹ کے مقدمہ درج ایجنسی سیل تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کا نواحی علاقےکریم پورہ میں حفیظ بٹ اور اسد بٹ نے غیر قانونی پٹرول ایجنسی بنا رکھی تھی جو کہ سرعام بدمعاشی کے ساتھ مہنگا داموں لوگوں کو پٹرول دیتے تھے اور منع کرنے والوں کے ساتھ اسلحہ کے زور پر بدمعاشی کے ساتھ بات کرتے تھے محمد یاسین ولد محمد امین کی درخواست پر ڈی سی جہلم کے احکامات کی روشنی میں سول ڈیفنس انچارج نے ہمراہ عملہ کاروائی کی اور ایجنسی علاج پیٹرول پمپ نما مشین اور کافی مقدار میں پٹرول اپنے قبضہ میں لے کر ایجنسی سیل کر کے ملزمان کے خلاف ایف ائی ار درج کر دی اس موقع پر سیول ڈیفنس انچارج کا کہنا تھا کہ ایسی غیر قانونی ایجنسیاں علاقے کے لیے خطرہ ہیں اس لیے اہل علاقہ کو چاہیے کہ اس طرح کی تمام ایجنسیوں کے خلاف کمپلین سیول ڈیفنس ادارہ جہلم کو دیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے پہلے ہی ان کا سد باب کیا جا سکے