0

مشیر صحت پنجاب جنرل(ر) اظہر کیانی کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کا دورہ

پنڈ دادن خان (رپورٹ بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )
ٹی ایچ کیو پنڈدادنخان میں سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈدادنخان میں وہ سہولیات نہیں ہیں جو شہریوں کو میسر ہونی چاہیں۔ شہریوں کو مشکلات میں دیکھ کر شدید دکھ ہوا۔ دور اثر کی خستہ حال سڑکوں کے باعث پی ڈی خان سے مریضوں کی منتقلی مشکل ہو گئی ہے۔ تشویشناک حالت میں مریض منتقلی کے دوران دم توڑ جاتے ہیں۔ سڑکوں کی بحالی یا ہسپتال کی حالت بہتر بنانا ضروری ہے تاکہ مریضوں کو منتقل نہ کرنا پڑے۔ ٹی ایچ کیو پنڈدادنخان کو جدید سہولیات سے آراستہ کریں گے۔سپیشلسٹ ڈاکٹروں اور عملے کی کمی کو جلد پورا کیا جائے گا۔ کارڈیالوجسٹ جہلم سے پنڈدادنخان ٹرانسفر ہو چکے ہیں، جلد ذمہ داریاں سنبھالیں گے دل کے مریضوں کو تمام ضروری سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ ہر مریض کو منتقل کرنا ضروری نہیں ہوگا، مکمل علاج یہیں ممکن بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار مشیر صحت پنجاب جنرل ( ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے پنڈ دادن خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے ہسپتال کی تمام وارڈز کا دورہ کیا دل کی تکلیف کے دوران مریض کو لگنے والے انجیکشن کی عدم دستیابی پر سخت برہمی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی خستہ حالت دیکھ کر دلی تکلیف ہوئی میں اور میرا بیٹا ایم این اے بلال اظہر کیانی، سڑکوں کی بحالی کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔