0

پی ٹی آئی ضلع جہلم کی تنظیم” چُوری کھانے والے مجنوں نکلی”، دو درجن کا ریکارڈ نا ٹوٹ سکا

جہلم(عمران بشیر)چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے روز سے ہی پی ٹی آئی ضلع جہلم کی تنظیم زیر زمین چلی گئی۔ پہلے روز ہونے والے مظاہرے میں دو گھنٹے اکیلی دو تن تنہا خواتین احتجاج کرتی رہیں وہیں کئی گھنٹوں بعد صرف پچیس افرادشاندار چوک پہنچے۔ دوسرے روز احتجاج کی کال کے باوجود ضلعی تنظیم اپنا پرانا ریکارڈ نا توڑ سکی اور پچیس افراد ہی شاندار چوک تک پہنچ پائے۔ ضلعی تنظیم کے مرکزی رہنماؤں کی کمزور قیادت “چُوری کھانے والے مجنوں” نکلی۔ ضلعی تنظیم کے عہدیداران ٹویٹر اور فیس بک تک محدود ہو گئے۔ شاندار چوک میں احتجاج کرنے والے چوہدری رضوان منور ضلعی سیکرٹری اطلاعات اکلوتے تنظیم عہدیدار کی گرفتاری کے بعد شاندارچوک میں جاری باربی کیو پارٹی کا بھی اختتام ہو گیا۔ پی ٹی آئی کی ضلعی قیادت کی مسلسل غیر موجودگی اور خودساختہ گم شدگی کو تحریک انصاف کے سپوٹرز آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔ ناراض پی ٹی آئی کے نظریاتی رہنماؤں کی پارٹی سے دوری پارٹی کوزمین بوس کرر ہی ہے۔