پنڈ دادن خان (بیوروچیف ملک ظہیر اعوان) گزشتہ دنوں حلقہ پی پی 27 پنڈدادنخان سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے امیدوار میجر فیض احمد فیض پارٹی چیئرمین عمران خان سے اپیل کہ اس حلقہ سے ٹکٹ میرا حق بنتا تھا جس پر ٹی آئی کی مصالحتی کمیٹی نے انہیں لاہور طلب کیا تھا، وُہاں بڑی تفصیل سے حلقہ کے معاملات اور ٹکٹوں کی تقسیم پر بات چیت ہوئی میجر فیض احمد فیض نے کمیٹی کو حلقہ کے معاملات پر اپنا نقطہ نظر تفیصلاً گوش گزار کر دیا جس پر مصالحتی کمیٹی کے ممبران نے انہیں یقین دہانی کرائی اس سلسلہ میں مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے میجر فیض احمد فیض نےاوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عام انتخابات کے لئے اُمیدواروں کی پھر سے سلیکشن کی جائے گی اور مصالحتی کمیٹی سابقہ غلطیوں کا ازالہ کرے گی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تین ممبران پر مشتمل مصالحتی کمیٹی نامزد کر رکھی ہے جو پورے پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کا جائزہ لے رہی ہے، اور ممکنہ تمام اُمیدواروں سے فرداً فرداً بات چیت کر رہی ہے،مصالحتی کمیٹی سینیٹر چوہدری اعجاز احمد، سینیٹر عون عباس اور بریگیڈئر ریٹائرڈ مصدق عباسی پر مشتمل ہے،انہوں نے کہا کہ بات چیت نہائیت خوشگوار ماحول میں ہوئی ہے اور مجھے اُمید ہے کہ عام انتخابات میں ٹکٹ مجھے جاری کیا جائے گا
0