0

جہلم میں پولیس نے تحریک انصاف کے درجن بھر کارکن گرفتار کر لیے

جہلم(عمران بشیر)پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے، گرفتاریاں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرائی اور پرتشدد مظاہروں کے بعد ضلع جہلم میں پولیس نے کاروائیوں میں تیزی لائی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے درجن سے زائدتحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ شاندار چوک میں احتجاجی مظاہرے سے قبل ہی پولیس نے پی ٹی آئی کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری رضوان منور،چوہدری مظہر سمیت گیارہ کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔