0

پی ٹی آئی ضلع جہلم کی قیادت بے وفانکلی، 2 گھنٹے دوخواتین اکیلے احتجاج کرتی رہیں ،کئی جعلی گرفتاریوں کی تیاریوں میں

جہلم(عمران بشیر)ضلع جہلم کی زمین عمران خان پر بھاری پڑ گئی، ‌القادریونیورسٹی (سوہاوہ) ٹرسٹ‌ کو دی گئی زمین سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کی وجہ بنی پاکستان تحریک کے کارکنان نے جہاں‌ملک بھر میں‌احتجاج اورتوڑپوڑ کیامگرپاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کی مقامی تنظیم منظرعام سے مکمل غائب ہو گئی اورمقامی قیادت نے بے وفائی کی مثال قائم کردی.شاندار چوک میں پچیس کے قریب افرادنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے ضلعی قیادت کی کمزورگرفت عیاں‌ہو گئی.فوادچوہدری،چوہدری فوق ،چوہدری فراز کی غیر موجودگی میں‌ذرائع کے مطابق ضلعی رہنما روپوش ہو گئے اورایک بار پھر سے جعلی گرفتاریاں دینے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں.
سنیئرصحافی شہباز بٹ سے گفتگوکرتے ہوئے صدرپی ٹی آئی تحصیل ونگ سمیرا راجہ کا کہنا تھا ہم دو خواتین دوگھنٹے احتجاج کرتی رہیں .وٹس اپ گروپس میں‌باربار مسیجز کرتی رہی لوگوں‌کو موٹیویٹ کرتی رہی خداکے لیے باہر نکلیں مگر دوگھنٹے تک ہم یہاں‌اکیلے پولیس وین کے سامنے ڈٹی رہیں.خواتین ہو کر بھی اس وقت تک یہاں‌احتجاج کریں‌گے .جب تک عمران خان کو رہا نہیں‌کیا جاتا.جہلم کے لوگو‌ں‌کو ان کی نسلیں‌معاف نہیں‌کریں‌گے کہ وہ باہر نہیں‌نکلے.میرے احتجاج کے باوجود نا کوئی دکان بند ہوئی نا کوئی تاجر باہر نکلا.