پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان)
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر ڈی ایس پی پنڈ دادنخان ملک عرفان صفدر برق اور ایس ایچ او جلالپور شریف چوہدری اللّٰہ دتہ اور ٹیم کی بڑی کاروائی، چند روز قبل 8 سالہ بچے کو فائرنگ کر کے قتل، 10 سالہ لڑکے اور ایک شہری کو زخمی کرنے والے 8 ملزمان گرفتار، وقوعہ کے روز اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے رات گئے خود موقع اور ہسپتال کا وزٹ کیا تھا اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،دو گروپوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی اور نوک جھونک پر فائرنگ کے تبادلے میں ملزمان نے فائرنگ کر کے محمد سعد کو قتل اور سفیان اور لیاقت کو زخمی کر دیا تھا،گرفتار ملزمان میں ولی محمد، بہادر خان، انار خان، سکندر حیات، حمزہ ناز، نئیر لیاقت، بشارت علی، لیاقت حیات شامل ہیں، ملزمان سے برریمانڈ جسمانی مزید تفتیش جاری ہے ۔ روپوش ملزمان کو ایس ایچ او جلالپور اور ٹیم نے جدید سائنٹیفک طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم سنگِ میل ہے، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او جلالپور شریف اور ٹیم کو شاباش دی جبکہ نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا .
0