0

منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پننوال میں تحصیل لیول پر حسن قرات.نعت اور تقریری مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان )
منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پنن وال نے جہاں تعلیم کے میدان میں اپنے جھنڈے گاڑے ہیں وہاں ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی سر فہرست رہا ہے .پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پننوال میں تحصیل لیول پر حسن قرات.نعت اور تقریری مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا تحصیل لیول منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پننوال کی طالبہ نے حسن قرات میں حصہ لیا پرائمری سے ہانیہ اسلم نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور حصہ مڈل سے ایمان فاطمہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور اور نعت کمپٹیشن میں حصہ مڈل سے خدیجہ فاطمہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی تقاریری مقابلے میں حصہ پرائمری سے پہلی پوزیشن ایشال زینب نے اور حصہ مڈل سے پہلی پوزیشن طیبہ بتول نے اور حصہ ہائی سے پہلی پوزیشن فضا بتول نے حاصل کر کے اپنے ادارے کا نام روشن کیا ججز کے فرائض قرات کے لیے مفتی علامہ قاری شعیب ندیم نے سر انجام دیے اور نعت کے لیے جج کے فرائض نصیر احمد چشتی نے ادا کیے اور تقاریر کے ججز .کے فرائض پروفیسر معین الدین قادری نے سرانجام دیے اور میزبانی کے فرائض سکول کے ڈائریکٹر ذوالفقار علی چشتی کنوینیر سپورٹس کمیٹی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ادا کیے پوزیشن ہولڈر سٹوڈنٹس میں انعامات تقسیم کیے گئے اخر میں دعا بھی کروائی گئی ا ڈائریکٹر ذوالفقار علی چشی نے اس موقع پر تمام ججز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ادارہ جہاں بچوں کی تعلیم و تربیت کے فرائض سرانجام دے رہا ہے وہاں پہ بچوں کی ہم نصابی سرگرمیوں کا بھی اتنا ہی خیال رکھا جاتا ہے تاکہ یہ زندگی کے ہر میدان میں کامیابی سے ہم کنار ہوں اور میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے ہمیں ہر مقام پر کامیابی سے نوازا اور کہا کہ انشاءاللہ ہم ضلع لیول پر بھی مقابلے جیت کر ائیں گے