0

للہ شریف کی عظیم روحانی ہستی اعلی حضرت خواجہ حافظ غلام نبی للہی رحمتہ اللہ علیہ کے 136 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا انعقاد

پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان ) للہ شریف کی عظیم روحانی ہستی اعلی حضرت خواجہ حافظ غلام نبی للہی رحمتہ اللہ علیہ کے 136 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا انعقاد زیر سرپرستی سجادہ نشین حضرت صاحبزادہ پروفیسر نعیم الرسول دامت برکاتہ العالیہ خانقاہ للہ شریف پر ھوا ، قران خوانی اور نعت خوانی کا خصوصی اہتمام کیا گیا ، درود و سلام کی صدائیں بلند ہوتی رہیں ، مریدین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کی شرکت ، تقریب کی صدارت صاحبزادہ علیم الرسول عارف نے کی محفل کا اغاز تلاوت کلام پاک سے قاری محمد یوسف للہی نے کیا نعت شریف پڑھنے کی سعادت حاجی عبدالمجید کندوال اور قاری محمد اکرام نقشبندی کو حاصل ہوئی ، حافظ صاحبزادہ وقار الرسول نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلسلہ نقشبندیہ مجددیہ قادریہ کے عظیم پیشوا اعلی حضرت حافظ مولانا غلام نبی للہی رحمۃ اللہ علیہ نے 1840 میں ایک عظیم علمی و روحانی مرکز و در سگاہ قائم کی جہاں سے بے شمار حفاظ قران علماء اور صوفیا و مبلغین نے کمال حاصل کر کے برصغیر پاک و ہند سمیت دنیا بھر میں تبلیغ دین اور ترویج تصوف و روحانیت اور اصلاح معاشرہ میں اہم کردار ادا کیا سجادہ نشین استانہ عالیہ للہ شریف حضرت صاحبزادہ پروفیسر نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ نے کہا کہ یہاں سے روحانی فیض حاصل کرنے والوں نے بر صغیر میں تبلیغی مراکز اور درسگاہیں قائم کیں جن میں معروف درسگاہیں بخارا ازبکستان ، بجنور انڈیا اور کشمیر کے علاوہ بیر بل شریف سرگودھا اور رتہ شریف چکوال میں واقع ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جس صاحب مزار کے عرس کے لیے اپ لوگ اتے ہیں ان بزرگوں کی پوری نگاہ اور نظر اپ پر ہوتی ہے اولیاء اللہ کی سوچنے، سمجھنے اور دیکھنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے اور جب یہ پردہ فرما جاتے ہیں تو اللہ پاک ان کا کینس بہت وسیع کر دیتا ہے ، اس موقع پر حضرت مولانا مفتی جمیل صدیقی نے بھی خطاب کیا سالانہ عرس کی اس تقریب میں صاحبزادہ ناصر جمیل ہاشمی ،حکیم مسعود الرسول ، ملک ظہیر اعوان ، حاجی غلام شبیر چدھڑ ، حاجی عبدالرحیم فیصل اباد ، صدر منہاج القران علماء ونگ شمالی پنجاب علامہ محمد سرفراز مصطفوی للہی نے بھی شرکت کی تقریب کے اختتام پر حکیم محمود الرسول نے ختم قران پاک پڑھا اور سجادہ نشین حضرت صاحبزادہ پروفیسر محمد نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ نے دعا فرمائی