0

پنجاب یونین آف جرنلسٹس (دستور)کے سالانہ انتخابات میں صابر اعوان صدر ، رحمان بھٹہ جنرل سیکرٹری، طارق جمال خزانچی و دیگر عہدیداران منتخب ہوگئے

پنڈدادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )
پنجاب یونین آف جرنلسٹس (دستور)کے سالانہ انتخابات میں صابر اعوان صدر ، رحمان بھٹہ جنرل سیکرٹری، طارق جمال خزانچی و دیگر عہدیداران منتخب ہوگئے۔ گزشتہ روز کاغذات کی واپسی کے مرحلے میں دومختلف گروپس کے امیدواروں نے اتفاق رائے سے کاغذات واپس لئے جس کے بعدچیئرمین الیکشن کمیٹی سعید آسی نے ممبران الیکشن کمیٹی حامد ریاض ڈوگر اور اصغر چودھری کے ہمراہ انتخابی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کاغذات واپسی کے بعد حتمی لسٹ کے مطابق تمام امیدواران بلامقابلہ کامیاب قرارپائے ہیں جن میں صابر اعوان صدر، شہزادہ خالد سینئر نائب صدر، احسان بھٹی نائب صدر، میاں علی افضل نائب صدر ،محمد رحمان بھٹہ جنرل سیکرٹری، طارق جمال فنانس سیکرٹری، عباداللہ بابر بٹ جوائنٹ سیکرٹری ،خواجہ سرمد فرخ جوائنٹ سیکرٹری اورجاوید حاکم جوائنٹ سیکرٹری کامیاب ہوئے ہیں جبکہ مجلس عاملہ کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے 9 امیدواروں میں آصف باجوہ،سلمان چودھری ،حسیب رشید،عابد منظور، میاں محمد نعیم ،فاروق شہزاد،تنویراحمد ملک،ضیاءاللہ قصوری،عدیل مصطفیٰ شامل ہیں۔چیئرمین الیکشن کمیٹی سعید آسی نے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر سینئر صحافی عابد تہامی،سابق سیکرٹری لاہور پریس کلب میاں عابد، نو منتخب صدر صابراعوان جنرل سیکرٹری رحمان بھٹہ و دیگر مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صحافتی کمیونٹی کے لیے نئے جذبہ سے جدوجہد کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ صدر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان نے تمام نو منتخب عہدے داروں کو مبارکباد پیش کی ہے