0

تھانہ للہ کے علاقہ ٹوبھہ میں ڈکیتی کی انوکھی واردات

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) تھانہ للہ کے علاقہ ٹوبھہ میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ، اہل خانہ گھر کے صحن میں سوئے ہوئے تھے کہ ڈاکوؤں نے کمرے کے سامنے سوئے ہوئے میاں بیوی کسی دوائی کے ذریعے بے ہوش کیا اور گھر میں پڑے ہوئے موجود لاکھوں روپے قیمت کے سونے کے زیورات اور نقدی لے گئے بے ہوش میاں بیوی کو ہسپتال پہنچایا گیا لیکن تاحال وہ مکمل ہوش میں نہ ہیں تفصیلات کے مطابق محمد اشفاق ٹاؤری ساکن ٹوبھہ اپنے اہل خانہ سمیت گھر میں سویا ہوا تھا کہ ڈکیت گروپ نے بے ہوش کر کے گھر میں پڑی ہوئی تمام پونجی سے محروم کر دیا سونے کے زیورات کی مالیت تقریبا 20 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے جب کہ نقد رقم بھی ایک لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے ڈاکو زیورات کے خالی ڈبے کمرے کے اندر ہی پھینک گئے اور زیورات لے کر فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر تھانہ للہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی محمد اشفاق تا حال سرگودھا اسپتال میں داخل ہے